اس ہفتے پاکستان بھر میں موسم کیسا رہے گا؟
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ 3 روز میں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع صاف رہے گا، تاہم شام اور رات سے بالائی سندھ، اسلام آباد، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بدھ کے روز خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ ہفتے کے روز بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔