Thursday, January 9, 2025
HomeTop News190 ملین پاؤنڈ کا بند لفافہ کابینہ کے سامنے لہرا کر ہضم...

190 ملین پاؤنڈ کا بند لفافہ کابینہ کے سامنے لہرا کر ہضم کرجانے والا معصوم کیسے ہوگیا؟مریم اورنگزیب

Published on

190 ملین پاؤنڈ کا بند لفافہ کابینہ کے سامنے لہرا کر ہضم کرجانے والا معصوم کیسے ہوگیا؟مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان معصومیت میں ملک کا بیڑا غرق کر گیا، آئین کی خلاف ورزی کروانے والے شخص کو معصوم کہا جارہا ہے، پہلے 2018 میں لاڈلہ اب معصوم کہہ کر مسلط کیا جا رہا ہے ایسا نہیں چلے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خالی کاغذ کو عوام میں لہرا کر ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والا کیا معصوم ہے؟ ایک شخص جو اس ملک پر چار سال سے زائد مسلط رہا، لاڈلے کو آر ٹی ایس بٹھا کر مسلط کیا گیا تھا، الیکشن چوری کر کے لاڈلے کو لایا گیا، جب لاڈلے کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو اس نے آئین توڑا، اس شخص نے ملک پر مسلط رہ کر ہر شے کی تباہی کی، ایک لاڈلے کو لانے کیلئے تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیر اعظم کو ہٹایا گیا، اس شخص نے آئین بھی توڑا اور اسمبلی بھی توڑی۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ کیا یہ شخص معصوم ہے؟ کسی بھی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد سازش نہیں ہوتی، ایک تحریک ہوتی ہے آپ ایک کاغذ لہرا کر ملک کی ساکھ کو داؤ پر لگا دو، اندر کمرے میں کابینہ کے ساتھ یہ سائفر کے ساتھ کھیلنے کی سازش کرکے آیا تھا، کیا روٹی چینی آٹا گیس مہنگے کرنے والے مصوم ہیں؟ الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ کرے تو ان کے بچوں کو باہر نکلنے پر دھمکیاں دیں، نو مئی کو ہسپتال سکول اور مسجد جلانے والے معصوم ہیں؟ جناح ہائوس کو جلانے والے کیا معصوم ہیں؟۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جلسے میں سائفر لہرا کر سیکرٹ ایکٹ کے پرخچےاڑا دیئے گئے، بند کمرے میں کہا گیا سائفر معاملے پر سیاست کرنی ہے، کاغذ لہرا کر عوام کو گمراہ کیا گیا، سائفر چوری کر کے ملک کیساتھ غداری کا جواب دینا پڑے گا، تم ہسپتال، سکول، جناح ہاؤس جلا دو کیا معصوم ہو؟، نو مئی کے مجرم کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، کیا فارن فنڈنگ کرنے والا اور نو مئی کا مجرم معصوم ہے؟، 190 ملین پاؤنڈ کا بند لفافہ لہراؤ اور پیسےکھاؤ، تم معصوم ہو؟۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایک شخص جیل میں ہے اس پرسنگین الزامات ہے، یہ تماشا اب نہیں چل سکتا عوام سب جانتے ہیں، کوئی دیکھ رہا ہے یا نہیں دیکھ رہا ’لطیف‘ سب کچھ دیکھ رہا ہے، 8 فروری کو عوام فیصلہ کریں گے ان کو کونسی قیادت چاہیے، تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا،عوام نوازشریف اور شہبازشریف کوچاہتے ہیں، نوازشریف کے پاس تجربہ کارٹیم ہے۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this