Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsوزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر پر تعطیلات کی...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر پر تعطیلات کی منظوری دےدی گئی

Published on

spot_img

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر پر تعطیلات کی منظوری دےدی گئی

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل سے 13 اپریل تک کرنے کی منظوری دی ہے۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر پر 4 تعطیلات کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔14 اپریل کو اتوار ہے اس لیے عملاً ملازمین 5 دن چھٹیاں منائیں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، مزید کہا کہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائےگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this