اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلی بار 1948 میں اولمپیاڈ لندن ہونے والے سمر اولمپکس میں حصہ لیا۔اس میں پاکستان نے ایتھلیٹکس، باکسنگ، سائیکلنگ، ہاکی، تیراکی اور ویٹ لفٹنگ جیسے کھیلوں میں حصہ لیا۔
اولمپیاڈ 1956 میں پاکستان نے میلبورن اولمپکس میں مردوں کی ہاکی میں تاریخ کا پہلا اولمپک تمغہ، چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
اس کے بعد پاکستان نے اولمپیاڈ روم 1960 کے اولمپکس میں مردوں کی ہاکی میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔
سرمائی اولمپکس
پاکستان نے پہلی بار وینکوور میں 2010 میں سرمائی اولمپکس میں حصہ لیا۔
ایک کھلاڑی نے الپائن سکینگ میں حصہ لیا۔پاکستان نے ابھی تک سرمائی اولمپکس میں کوئی تمغہ نہیں جیتا ہے۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستان کے 10 ایتھلیٹس نے حصہ لیا، لیکن کوئی تمغہ نہیں جیتا، تاہم پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا جیسا کہ ویٹ لفٹر طلحہ طالب مردوں کی 67 کلوگرام کیٹیگری میں پانچویں نمبر پر رہے۔ جبکہ جیولین پھینکنے والے ارشد ندیم بھی پانچویں نمبر پر رہے۔
پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ اور 2023 ورلڈ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد نئی کامیابیوں کے لیے کوشاں ہیں، جبکہ کشمالہ طلعت اولمپک شوٹنگ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔