اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے، 100 انڈیکس 1031 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 332 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ 17 ماہ میں 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس سے ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی اور نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعرات کے ابتدائی کاروباری گھنٹے میں حصص کے کاروبار میں تیزی کا رجحان برقرار رکھا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے آغاز میں ہی 790 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ کی حد عبور کر لی۔
100 انڈیکس 1 ہزار 98 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 368 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 540 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 99 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔