
Historic success of Pakistan in 45th World Chess Olympiad
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 45ویں عالمی شطرنج اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ شطرنج حکام کےمطابق یہ شاندار کامیابی عالمی سطح پر پاکستانی شطرنج کے کھلاڑیوں کی غیر معمولی صلاحیتوں اور لگن کو ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان کی 12 سالہ کھلاڑی عطیہ عاصمی نے اپنی بہترین کارکردگی سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ اس نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے مقابلے میں ممتاز ماسٹر ایوارڈ جیتا ہے۔
قومی ماسٹر مومن فیصل نے کینڈیڈیٹ ماسٹر کا ٹائٹل اپنے نام کر کے بین الاقوامی شطرنج کے میدان میں پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔ ہنگری کے شہر بداپیسٹ میں منعقدہ ورلڈ شطرنج اولمپیاڈ میں 190 ممالک نے شرکت کی۔