Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالمانچسٹر سٹی کی مسلسل پانچویں شکست، منیجر گارڈیوولا ٹیم کو دوبارہ فارم...

مانچسٹر سٹی کی مسلسل پانچویں شکست، منیجر گارڈیوولا ٹیم کو دوبارہ فارم میں لانے کے لیے پرعزم

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیوولا نے اپنی ٹیم کی مسلسل پانچویں شکست کے بعد کہا ہے کہ سیزن کو بہتر بنانا ان کی ذمہ داری ہے۔ ہفتے کے روز پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر سے 4-0 کی شکست نے گارڈیوولا کے کیریئر پر ایک سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے، کیونکہ گارڈیوولا کی قیادت میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ان کی ٹیم لگاتار پانچ میچ ہاری ہے۔

گارڈیوولا نے اس شکست کا ایک بڑا سبب اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کو قرار دیا۔ بیلن ڈی آر کے فاتح روڈری، مڈفیلڈر میٹیو کوواکک، اور دفاعی کھلاڑی روبن ڈیاس انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا، “اہم کھلاڑیوں کا کھونا ایک چیلنج ہے، لیکن ہمیں اس سے نمٹنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا۔”

گارڈیوولا نے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیم کو دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن کریں۔ انہوں نے مزید کہا، “ہمیں مستقل مزاجی اور جیتنے کے لیے نئے طریقوں پرکام کرنا ہوگا۔ مجھے ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے، اور جب اسکواڈ مکمل ہوگا، تو ہم غیر معمولی کارکردگی دکھائیں گے۔”

اس شکست کے بعد مانچسٹر سٹی پوائنٹس ٹیبل پر 23 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور لیورپول سے آٹھ پوائنٹس پیچھے ہے۔ سٹی کا اگلا بڑا امتحان اتوار کو اینفیلڈ میں لیورپول کے خلاف ہے، جو پریمیئر لیگ میں سرفہرست ہے۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this