Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلانڈر 12 ٹیم ٹینس چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کا شاندار آغاز

انڈر 12 ٹیم ٹینس چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کا شاندار آغاز

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) انڈر 12 ٹیم چیمپئن شپ 2024ء میں سعودی عرب کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے فتح حاصل کر کے ایونٹ میں اپنے سفر کا شاندار آغاز کیا۔

پیر کو شیمکینٹ، قازقستان میں ہونے والا پہلا سنگلز میچ پاکستان کے راشد علی اور سعودی عرب کے ایلیاس الغفی کے درمیان ہوا، جہاں راشد علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ 0-6 سے جیتا۔

الغفی نے دوسرے سیٹ میں واپسی کرتے ہوئے 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں راشد علی نے بھرپور کارکردگی دکھاتے ہوئے 1-6 سے فتح حاصل کی اور پاکستان کو برتری دلائی۔

دوسرے سنگلز میچ میں محمد شایان آفریدی کا مقابلہ سعودی عرب کے حمزہ المنصوری سے تھا، آفریدی نے پہلا سیٹ 4-6 سے جیتا لیکن المنصوری نے اگلے دو سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے فتح حاصل کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

فیصلہ کن ڈبلز میچ میں پاکستان کے راشد علی اور محمد شایان آفریدی نے سعودیہ جوڑی انس الزہرانی اور حمزہ المنصوری کو 2-6، 4-6 سے شکست دے کر ٹیم کو 1-2 سے کامیابی دلائی۔

پاکستان کی یہ فتح گروپ میں اس کی پوزیشن کو مضبوط کرتی ہے اور اب ٹیم اپنا اگلا میچ منگل کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this