Sunday, January 12, 2025
HomeTop Newsاسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 842پوائنٹس کی...

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 842پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) میں آج زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 842 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی جاری ہے، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 600 پوانٹس اضافہ ہوا جس کے بعد بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 842 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 95 ہزار پوانٹس کے قریب پہنچ گیا ہے جب کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 836 پوائنٹس یا 0.9 فیصد بڑھ کر 94 ہزار 191 پر پہنچ گیا تھا جو اس سے ایک روز قبل 93 ہزار 355 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 11 نومبر کو 100 انڈیکس نے پہلی بار انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی تھی تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان جاری نہ رہا سکا تھا اور انڈیکس 356 پوائنٹس یا 0.38 فیصد بڑھ کر 93 ہزار 648 پر بند ہوا تھا۔

چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بتایا تھا کہ مارکیٹ میں کم شرح سود کی وجہ سے میوچوئل فنڈز سے ایکویٹی میں تبدیلی جاری ہے۔

Latest articles

سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دیدی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور...

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، امام الحق کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ...

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...

More like this