Wednesday, December 11, 2024
Homeاسرائیلغزہ، دمشق اور لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید 62 افراد جاں...

غزہ، دمشق اور لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید 62 افراد جاں بحق

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ، دمشق اور لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق نباتیہ میں شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بعلبیک شہر کے قریب ایک اور شہری دفاع کے مرکز پر ہونے والے دوسرے حملے میں 12 امدادی کارکن مارے گئے۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 24 فلسطینی جاں بحق اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 43 ہزار 736 فلسطینی جاں بحق اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 386 افراد جاں بحق اور 14 ہزار 417 زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) کی رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی بمباری نے شام کے دارالحکومت دمشق کو نشانہ بنا کر 20 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی ہے کہ دمشق پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سانا نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں آج متعدد رہائشی عمارتوں پر اسرائیل نے بمباری کی ہے۔ یہ عمارتیں دمشق کے مغرب میں المزہ کالونی اور قدسیا میں واقع ہیں۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ اہداف میں دمشق میں فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کا ہیڈکوارٹرز اور دیگر اثاثے شامل تھے۔

قبل ازیں ’’ساناذ‘ نے بتایا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق المزہ کالونی اور قدسیا کے علاقوں میں دو رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی رپورٹ کیا گیا کہ ایک اسرائیلی بمباری نے دمشق میں المزہ کالونی کو نشانہ بنایا۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جس میں سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز اور اقوام متحدہ کے دفاتر موجود ہیں۔ حالیہ اسرائیلی کارروائیوں میں یہ علاقہ بھی متاثر ہوا ہے۔

Latest articles

ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے ایک ہی دن میں 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے...

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ 2027 کی تاریخ کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فیفا نے اعلان کیا ہے کہ خواتین...

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس سے بلند

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان ہے،...

بائر لیورکوزن کی ڈرامائی جیت، انٹر میلان کو چیمپئنز لیگ میں پہلی شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائر لیورکوزن نے نوردی موکیئلے کے...

More like this

ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کیلئے ایک ہی دن میں 53 کروڑ ڈالر کا قرض منظور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے...

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ 2027 کی تاریخ کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فیفا نے اعلان کیا ہے کہ خواتین...

اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس سے بلند

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان ہے،...