اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 86 ہزار 700 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر

0
36

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلسل دوسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اضافے کا رجحان برقرار ہے اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 643 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بُلند سطح 86 ہزار 701 پر پہنچ گیا ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 643 پوائنٹس یا 0.75 فیصد اضافے کے بعد 86 ہزار 701 پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 807 پوائنٹس یا 0.95 فیصد بڑھ کر 86 ہزار 57 پر پہنچ گیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد سہیل نے بتایا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد سیاسی بے یقینی میں کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں اضافہ ہوا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق کا کہنا تھا کہ شرکا کو امید ہے کہ سیاسی بے یقینی کم ہو گی اور معاشی استحکام جاری رہے گا۔