Monday, November 11, 2024
Homeاسرائیلاسرائیل کے بیروت کے جنوبی علاقے میں 1 درجن سے زائد فضائی...

اسرائیل کے بیروت کے جنوبی علاقے میں 1 درجن سے زائد فضائی حملے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے الضاحیہ پرایک درجن سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔

بمباری سے قبل اسرائیلی فوج نے ان مقامات پر موجود تمام عمارتوں کوفوری طور پر خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ کم از کم 13 حملوں میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں مختلف محّلوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقے الضاحیہ میں پہلی بار الاوزاعی کے مقام پر اسرائیلی طیاروں سے حملہ کیا۔ لبنانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ سمندر کے کنارے اس محّلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں حارہ حریک، الحدث اور مضافات میں دیگر محّلوں کو نشانہ بنایا۔

لبنانی نیوز ایجنسئ کے مطابق فضائی بمباری میں “الجناح کے علاقے میں رفیق حریری یونیورسٹی ہسپتال کے آس پاس کے علاقے” کو نشانہ بنایا جو کہ لبنان کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال ہے۔

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ بیروت کے جنوبی الضاحیہ کے مضافات میں واقع ملک کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کے آس پاس کے علاقے پر اسرائیلی حملے میں ایک بچے سمیت 4 افراد مارے گئے۔

اس نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ حریری ہسپتال کے آس پاس کے علاقے میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے اور ہسپتال کو بڑا نقصان پہنچا۔

العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیل نے الضاحیہ الجنوبیہ میں مختلف محّلوں پر فضائی بمباری کا سلسلہ شروع کیا جن میں سینٹ تھریس کے علاقے میں تین اور حارہ حریک میں تین حملے شامل ہیں۔

ایک سکیورٹی ذریعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اسرائیلی حملے کے بعد مڈل ایسٹ ایئر لائنز کے لینڈنگ رن وے کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اسے پیر کی رات اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ “مڈل ایسٹ ایئرلائنز کی لینڈنگ سٹرپ کو مرکزی رن وے کے قریب ہونے کی وجہ سے تبدیل کیا گیا تھا۔ رن وے کا کچھ حصہ اسرائیلی حملے کی وجہ سے متاثر ہوا تھ۔

یہ پیش رفت اسرائیلی فوج کے ترجمان ’اویچائی ادرعی‘ کی جانب سے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر انتباہ شائع کرنے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں ایسی جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں خالی کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے بیروت ہوائی اڈے کےاطراف کے مقامات کو بھی فوری طور پرخالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

انتباہ میں کہا گیا ہےکہ “آپ حزب اللہ کی تنصیبات اور مفادات کے قریب واقع مقامات پر موجود ہیں جن کے خلاف فوج مستقبل قریب میں کارروائی کرے گی”۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، روہت شرما کا موقف بھی سامنے آ گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، پی سی بی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ بھارتی...

وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آسٹریلیا کے...

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اتوار کو آپٹس اسٹیڈیم پرتھ میں...

More like this

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، روہت شرما کا موقف بھی سامنے آ گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، پی سی بی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ بھارتی...

وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آسٹریلیا کے...