Wednesday, February 12, 2025
Homeپاکستانحکومت چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگا رہی ہے، عمر...

حکومت چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگا رہی ہے، عمر ایوب

Published on

حکومت چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگا رہی ہے، عمر ایوب

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو کینیڈا میں سفیر لگا رہی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کو یہ حکومت کینیڈا بھیج رہی ہے.

عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب سے ہمارے 102 لوگوں کو گرفتارکیاگیا، ہمارے 2 ارکان آج بھی پابند سلاسل ہیں سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو گرفتار کیا گیا،ہم سردار لطیف کھوسہ اور دیگر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں.

عمر ایوب نے کہا کہ آخر کس قانون کے تحت ہمیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے سے روکا جا رہا ہے،منگل کو ہمارے پاس بانی سے ملاقات کے کورٹ آرڈرز تھے، ہمیں کہہ دیا گیا یہاں سکیورٹی خدشات ہیں، ملاقات نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ہم نے اسے عدالت کا حکم دکھایا تو اس نے پھینک دیا۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this