Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

حکومت کی جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش

26190249025a7a5

حکومت کی جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر احتجاج کا رواج ختم ہونا چاہیے، حکومت ایک کمیٹی تشکیل دے کر امیر جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جلسوں میں کچھ اور اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں ہمیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشکلات کا علم ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جنگلات کو بے دردی سے کاٹا جارہا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختوا بتائیں ٹمبرمافیا کےخلاف کیا اقدامات کئے؟۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے، معاشی اصلاحات کا ایجنڈا وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بہتری کے لیے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت امیر جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دے کر معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہے، حکومتی کمیٹی ان کے تحفظات سنے گی، رہنمائی کریں گے اور کوشش کی جائے گی کہ اس پر چلاجائے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں احتجاج کی اجازت دی گئی تھی، بہتر ہے وہ اس پر ہی اکتفا کریں، جگہ جگہ دھرنے دینے سے شہریوں کی زندگی مشکل ہوگی، ملکی مفاد میں آپ لیاقت باغ میں اپنا پرامن جلسہ کریں، جب کہ امیر جماعت اسلامی بات چیت کا عندیہ دیں گے، ہم ان کے ساتھ بیٹھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وہاں حساس تنصیبات ہیں، ڈی چوک والا رواج ختم ہونا چاہیے، پچھلی مرتبہ ایک احتجاج کے دوران میٹرو بس جل گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر بیٹھ کر دھرنا دینا، احتجاج کرنا، اس میں امکان رہتا ہے کہ جان و مال، املاک کو نقصان ہو، تخریب کاری ہو، اس لیے یہ مناسب نہیں ہے۔

Tags: احتجاج جماعت اسلامی ڈی چوک عطا تارڑ مذاکرات

Post navigation

Previous: ویمنز ایشیا کپ2024 :بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
Next: جیسن گلیسپی کا پی سی بی کے پلیئر ورک لوڈ مینجمنٹ موقف پر ردعمل

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

یہ بھی پڑہیے

PCB issues stern warning to players for violating central contract-PCB
  • کھیل

پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کو سخت وارننگ

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Lahore Qalandars fine Shaheen Afridi Rs 1 million-X
  • کھیل

لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.