Monday, October 7, 2024
Homeکھیلکرکٹویمنز ایشیا کپ2024 :بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ...

ویمنز ایشیا کپ2024 :بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ویمنز ایشیا کپ 2024:بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2024 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ہدف( 81)کا تعاقب کرتے ہوئے، ہندوستان کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی کیونکہ ان کے اوپنرز شفالی ورما اور اسمرتی مندھانا نے صرف 11 اوورز میں اپنی ٹیم کو فتح تک پہنچانے میں مدد کی.

ورمن نے 28 گیندوں پر 26 رنز بنائے جبکہ مندھانا نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 39 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رنز بنائے۔

اس سےقبل، پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرتے ہوئے، بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہیں تھا کیونکہ ہندوستانی باؤلنگ اٹیک نے ان کے کھلاڑیوں کو جلد پویلین کی راہ دکھائی ان کے تین ٹاپ آرڈر کھلاڑی دلارا اختر (6)، مرشدہ خاتون (4) اور اسما تنجیم (8) کھیل کے شروع میں ہی پویلین لوٹ گئے۔

کپتان نگار سلطانہ نے کچھ مزاحمت فراہم کی کیونکہ انہوں نے 51 گیندوں پر 32 رنز بنائے لیکن ان کی اننگز کا خاتمہ رادھا یادیو نے کیا شورنا اکٹر نے دو چوکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے۔

یہ ہندوستانی گیند بازوں کا آل راؤنڈ مظاہرہ تھا یادیو اور رینوکا سنگھ نے3 جبکہ پوجا وستراکر اور دیپتی شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments