Tuesday, February 11, 2025
Homeامریکہگوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے گوگل میپس پر ’خلیج میکسیکو‘ کا نام تبدیل کر کے ’خلیج امریکا‘ کر دیا۔

گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صارفین کو گوگل میپس پر ’خلیجِ امریکا‘ لکھا ہوا نظر آئے گا اور میکسیکو کے صارفین کو خلیج میکسیکو‘ لکھا ہوا نظر آئے گا جبکہ دنیا کے باقی ممالک میں گوگل کے صارفین کو دونوں نام لکھے ہوئے نظر آئیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی جغرافیائی ناموں کے انفارمیشن سسٹم کے ذریعے امریکی حکومت کے سرکاری جغرافیائی حدود پر عمل کرنے کی پالیسی کے مطابق کی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد ناصرف ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام تبدیل کیا ہے بلکہ امریکا کی سب سے اونچی چوٹی ’ڈینالی‘ کا نام بھی تبدیل کر کے دوبارہ ’ماؤنٹ میک کینلے‘ رکھ دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2015ء اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی ریاست الاسکا میں موجود امریکا کی سب سے اونچی چوٹی کا نام ’ڈینالی‘ رکھا تھا، یہ نام ریاست الاسکا میں رہنے والے لوگ صدیوں سے استعمال کرتے آ رہے ہیں۔

اس لیے اب جب ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پہاڑ کا نام تبدیل کیا ہے تو الاسکا کے مقامی لوگوں کی جانب سے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

Latest articles

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

امریکی پابندیاں بھارت کے ساتھ تیل کی تجارت میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں، روس

اردو انٹرنیشنل روس کے نائب وزیر توانائی پاول سوروکین نے کہا ہے کہ...

More like this