Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے کراچی میں اپنی فرنچائزحیدر آباد کنگز مین کو جوائن کرلیا ہے۔
ٹیم انتظامیہ نے ان کی آمد کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی اور ہوٹل میں موجود ان کی تصویر بھی شیئر کی۔
دائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر میکسویل پہلی بار پی ایس ایل میں شرکت کریں گے وہ اب تک 130 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 2,897 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 5 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ان کی شمولیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ٹیم، کپتان مارنس لیبوشین کی قیادت میں، مسلسل ناکامیوں کا شکار ہے اور چار میچز کے بعد بھی جیت حاصل نہیں کرسکی۔






