Gede Priyananda's historic feat, becoming the first T20 bowler in the world to take five wickets in an over-X
انڈونیشیا کے 28 سالہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر گیڈے پریاندانا نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
یہ منفرد کارنامہ انہوں نے بالی میں کمبوڈیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا انڈونیشیا کی جانب سے دیے گئے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کمبوڈیا کی ٹیم 16 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
میچ کے دوران اپنے پہلے ہی اوور میں گیڈے پریاندانا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ اوور کی آخری گیندوں پر مزید دو وکٹیں حاصل کر کے ایک ہی اوور میں پانچ کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں چار وکٹیں لینے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم ایک اوور میں پانچ وکٹیں لینے کا یہ پہلا واقعہ ہے، جو عالمی کرکٹ تاریخ میں یادگار حیثیت رکھتا ہے۔



