اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فرینڈز ہاکی کلب، دوسرے آرمی چیف آف سٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی کا چیمپئن بن گیا۔
دوسرے آرمی چیف آف سٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی کا چیمپئن شپ کے میچز ڈیرہ غازی خان میں کھیلے گئے، اس ایونٹ میں ضلع کے 9 کلبوں نے حصہ لیا ۔ فائنل میں فرینڈز ہاکی کلب نے غازی کلب کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر ٹیموں کے کپتانوں کو نقد انعام اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔