Fraud in the name of cricket league revealed in occupied Kashmir-X
مقبوضہ کشمیر میں انڈین ہیون پریمیئر لیگ کے نام سے منعقد ہونے والی کرکٹ لیگ میں بڑے پیمانے پر مالی فراڈ کا انکشاف ہوا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور مالکان غیر ملکی کھلاڑیوں، امپائرز اور ہوٹل مالکان کو ادائیگی کیے بغیر راتوں رات غائب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے شان مارش اور بنگلادیش کے شکیب الحسن نے مشکوک انتظامات کے باعث شرکت سے انکار کردیا تھا، جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل رقم نہ ملنے پر لیگ ادھوری چھوڑ گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اور جے کے اسپورٹس کونسل نے ٹورنامنٹ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے یہ لیگ 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں جاری رہنا تھی۔





