Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsسابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 100 برس تھی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا انتقال گزشتہ روز ریاست جارجیا میں اپنے گھر پر ہوا، وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔

جمی کارٹر یکم اکتوبر 1924 کو پیدا ہوئے، وہ امریکا کے 39ویں صدر تھے۔ انہوں نے 1977 سے 1981 تک بطور صدر ذمہ داریاں ادا کیں۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔

انہوں نے 1978 میں تاریخی کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی ثالثی کی جس نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ایک فریم ورک تشکیل دیا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں بین الاقوامی امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا۔

جمی کارٹر پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے 100 سالہ زندگی پائی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کیا ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this