Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹسری لنکا کے سابق انڈر 19 کپتان دھمیکا نروشن کو گولی مار...

سری لنکا کے سابق انڈر 19 کپتان دھمیکا نروشن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

Published on

spot_img

سری لنکا کے سابق انڈر 19 کپتان دھمیکا نروشن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سری لنکا کے انڈر 19 کے سابق کپتان دھمیکا نروشن کو منگل کو گالے ڈسٹرکٹ کے امبالنگوڈا میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

نروشن اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ جا رہے تھے جب ایک نامعلوم شخص نے انہیں 12 بور کے اسلحہ سے گولی مار دی۔

سری لنکا پولیس اس وقت نیروشن کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے پولیس میڈیا کے ترجمان نہال تھلڈووا نے کہا: “شوٹنگ میں ملوث مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں جو کہ گینگ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔”

نیروشنا تین ماہ سے زیادہ عرصہ قبل سری لنکا واپس آئے تھے کیونکہ وہ اسی علاقے میں اپنے قریبی دوست داسن منوواڈو کے مارے جانے کے بعد ملک چھوڑ گئےتھے۔

ایک ہونہار آل راؤنڈر نیروشنا کو سری لنکا کے عظیم کھلاڑی بننا تھا لیکن انہوں نے 21 سال کی عمر میں 2004 میں کرکٹ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی انہوں نے 2000 میں انڈر 19 میں ڈیبیو کیا اور مختصر عرصے کے لیے نوجوان ٹیم کی کپتانی بھی کی۔

انہیں سری لنکا کی سینئر ٹیم کے ساتھ کبھی کھیلنے کا موقع نہیں ملا، لیکن 41 سالہ نوجوان نے انڈر 19 کی سطح پر اینجلو میتھیوز، اپل تھرنگا، اور فرویز معروف کے ساتھ گراؤنڈمیں کھیلا یہ سبھی سری لنکا کرکٹ میں مستقبل کے سپر اسٹار بن گئے۔

انہوں نے 2001 سے 2004 کے درمیان گال کرکٹ کلب کے لیے 12 فرسٹ کلاس میچز اور 8 لسٹ-اے گیمز میں حصہ لیا، 300 سے زیادہ رنز بنائے اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this