چونکہ پاکستان اور افغانستان صرف دو ممالک ہیں جو اب بھی پولیو کے خاتمے کے چیلنج سے نمٹ رہے ہیں، اس لیے سرحد کے دونوں طرف کی کمیونٹیز کو اور ان کی یکساں ثقافت کو پیش نظر شامل رکھنا بہت ضروری ہے۔ کھیلوں کے لیے ان کے جوش و جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے، پولیو کے عالمی دن کے موقع پر سرحدی شہر چمن میں فٹ بال میچ کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسپن بولڈک اور چمن کی ٹیمیں شامل تھیں۔ اس تقریب کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا ایک بڑا ہجوم گرونڈ میں موجود تھا۔