اسپین میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، ریال میڈرڈ اور ویلینسیا سمیت کئی میچز ملتوی
اردو انٹر نیشنل (اسپورٹس ڈیسک) اسپین میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث لا لیگا چیمپئن ریال میڈرڈ اور ویلینسیا کا ہفتہ کو ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ہسپانوی فٹبال فیڈریشن (آر ایف ای ایف) نے ویلینسیا کے علاقے میں تمام میچز مؤخر کر دیے ہیں، جہاں شدید بارشوں کے باعث 95 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں۔
جمعرات کو ریال میڈرڈ اور ریڈ کراس نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے $1 ملین (تقریباً £845,000) کا عطیہ بھی دیا۔
ریال میڈرڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ عطیہ ان خاندانوں کی مدد کے لیے دیا گیا ہے جو شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور جنہیں ہماری مدد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔
اسی طرح، ویلاریل اورریو ویلیکانو کے درمیان ہونے والا لا لیگا میچ بھی ملتوی کیا گیا ہے، اس کے علاوہ، سیگنڈا ڈویژن میں کاسٹیلون بمقابلہ آر سی فیرول، سی ڈی ایلڈینس بمقابلہ ایس ڈی ہیوسکا، اور ملاگا کے لیونٹے کے خلاف میچ بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
خواتین کے لیگا ایف میں بھی کئی میچز مؤخر ہوئے ہیں، جیسے ویلینسیا اور ڈیپورٹیو لا کورونا اور ریال میڈرڈ بمقابلہ لیونٹتے۔
ہسپانوی فٹبال فیڈریشن (آر ایف ای ایف) نے لا لیگا، لیگا ایف، اور کلبوں کی درخواست پر ان میچز کو ملتوی کیا ہے۔
کوپا ڈیل رے کے کئی میچز بھی پہلے ہی دوبارہ شیڈول کر دیے گئے ہیں، جیسے ویلینسیا کا پارلا ایسکویلا کے خلاف میچ۔
ہفتے کے آخر میں ہونے والے فٹبال میچز میں اسپین کے فٹبال کے شائقین اس قدرتی آفت سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔