Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستاناسلام آباد کچہری کے باہر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد کچہری کے باہر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Published on

spot_img

اسلام آباد کچہری کے باہر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد کچہری کے سامنے فائرنگ کے نتیجے 2 افراد جانبحق ہو گئے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایکس پر کی گئی پوسٹ کے مطابق جی الیون سروس روڈ پر دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا.

پولیس کے مطابق وقوعہ کے فوری بعد پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔

ابتدائی طو رپر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا تھا .

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور میت کو ہسپتال منتقل کردیا، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ کو کارڈن آف کرکے موقع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لیا جائے گا۔

بعد ازاں ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا، مرنے والوں میں سید تفسیر حیدر اور نذیر نامی شہری شامل ہیں، ملزمان کو 713/24 کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت سے بری ہونے پر مخالف پارٹی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان پر اس سے قبل 3 سے 4 مقدمات درج ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this