Tuesday, February 25, 2025
Homeپاکستاناسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید...

اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں

Published on

اسلام آباد کے ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوچکی ہے جب کہ پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کرنے پر فیض آباد کے قریب پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 200 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی جانب گامزن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے قافلے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ’مسلم لیگ ن اور محسن نقوی کو سمجھنا ہوگا کہ وہ پُرامن پاکستانیوں پر حملہ آور ہیں۔ ان کے شرمناک اقدام پی ٹی آئی کو روک نہیں سکیں گے۔‘

ادھر حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد داخلے کے تمام راستے بند ہیں اور احتجاج کے لیے آنے والے قافلے کو روکنے کے لیے کئی رکاوٹیں موجود ہیں۔ شہر کے اکثر حصوں میں موبائل فون سروسز بدستور معطل ہیں۔

Latest articles

غزہ مستقبل پر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے گزشتہ روز کہا کہ وہ...

یوکرین جنگ کے تین سال مکمل، برطانیہ کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو...

ہم یوکرین کے ساتھ مستقل امن معاہدہ چاہتے ہیں ، نہ کہ فوری جنگ بندی: روس

روس کے ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ...

حزب اللہ کمزور نہیں ہوئی اور اسرائیل کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھے گی، حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم

گزشتہ روز حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو بیروت میں سپردِ خاک...

More like this