
کابل (اردو انٹرنیشنل مانیٹرنگ) — افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا۔
انٹرنیٹ سرگرمی پر نظر رکھنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے افغانستان میں مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کے مطابق صبح کے وقت مرحلہ وار مختلف نیٹ ورکس کو منقطع کیا گیا جس کے باعث ٹیلی فون سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔
We were all scared this would happen – this is seriously scary.
So far I’m not getting any responses from the women I know in the country. https://t.co/nNabqEFdny— Shikha Sawhney (@ShikhaSLamba) September 29, 2025
ٹولو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ کی بندش آج (پیر) سے شروع ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی موبی گروپ کے زیرِ انتظام نشریاتی اداروں کی نشریات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ان اداروں میں ٹولو نیوز، ٹولو ٹی وی، لمر ٹی وی، ارمان ایف ایم اور آرزو ٹی وی شامل ہیں، جنہیں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث شدید رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔