Friday, January 10, 2025
Homeکھیلایف جی/دین پولو نے ڈائمنڈ پینٹس کو شکست دے کر، پیٹرنز ایبک...

ایف جی/دین پولو نے ڈائمنڈ پینٹس کو شکست دے کر، پیٹرنز ایبک پولو کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایف جی/دین پولو نے لاہور پولو کلب میں منعقد ہونے والے ایبک کپ کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس کو 3-4 سے شکست دے کر پیٹرنز ایبک پولو کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔ دوسری جانب،سبسڈری فائنل میں نیواج کیبلز نے بی این پولو کو 4-6 سے شکست دی۔

فائنل سے پہلے مختلف دلچسپ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں گھڑ سواری، بیرل ریسنگ، اور مردوں اور خواتین کے ٹینٹ پیگنگ کے مقابلے شامل تھے۔ اس کے علاوہ، لاہور پولو کلب کی ینگ لیڈیز پولو ٹیم اور ینگ بوائز پولو ٹیم کے درمیان ایک نمائشی میچ بھی ہوا، جس میں لڑکیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے معزز سرپرستوں میں سلمان (اوور ڈوز)، میر شعیب احمد (سی ای او، ڈائمنڈ پینٹس)، فاروق امین صوفی (ماسٹر پینٹس)، ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر، تیمور علی ملک (گارڈ گروپ)، محمد ابوبکر صدیق (بلیک ہارس پینٹس)، قدیر اشفاق (پلاٹینم ہومز)، اور سردار محسن عطا کھوسہ (پبل بریکرز) شامل تھے۔

ایف جی/دین پولو کے میاں عباس مختار نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے، جبکہ شیخ محمد فرہاد اور راجہ میکائیل سمیع نے ایک ایک گول کرکے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی جانب سے راجہ جلال ارسلان نے دو اور میر حذیفہ احمد نے ایک گول کیا۔

اختتامی تقریب میں معزز مہمانوں نے جیتنے والی ٹیم اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ راجہ میکائیل سمیع کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ میاں عباس مختار کو بہترین سرپرست کا اعزاز دیا گیا۔ عباس مختار کی گھوڑی کو بہترین ٹٹو کا ایوارڈ بھی ملا۔

Latest articles

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

More like this