ایرانی حملے کا خوف، ٹرمپ نے سیکیورٹی کے لئے فوجی طیارے اور بکتربند گاڑیاں مانگ لیں

0
75

ایرانی حملے کا خوف، ٹرمپ نے سیکیورٹی کے لئے فوجی طیارے اور بکتربند گاڑیاں مانگ لیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے قریب آنے اور ایرانی خطرے کے خوف کے پیش نظر نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم نے فوجی طیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کے استعمال کی درخواست کی ہے تاکہ سابق امریکی صدر انتخابی مہم کے آخری ہفتوں میں محفوظ سفر کر سکیں۔

واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز نے بتایا ہے کہ اب انتخابی ٹیم نے مطالبہ کیا ہے کہ لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

صدارتی امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے سیکریٹ سروس کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی نوعیت کی سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے تاہم اُن کی طرف سے مزید سیکیورٹی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق سابق امریکی صدر ایوانِ صدر کے چیف آف اسٹاف جیف زاینٹس اور سیکریٹ سروس آفیسر روانلڈ رو سے مستقل رابطے میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ اُنہیں سیکیورٹی فراہم کرنے میں فوج براہِ راست اپنا کردار ادا کرے۔

ان اقدامات میں ٹرمپ کی رہائش گاہوں اور ریلیوں پر فضائی پابندیوں کو بڑھانا اور 7 سوئنگ ریاستوں میں بیلسٹک گلاس لگانا بھی شامل ہے۔

یہ درخواستیں حکومتی بریفنگ کے بعد سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا تھا کہ ایران اب بھی ٹرمپ کو قتل کرنے کی سرگرمی سے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ان کے مشیر ڈرون یا میزائل کے ذریعے ممکنہ حملوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔