Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsدوسری بار طلب کرنے پر بھی فیض حمید فیض آباد دھرنا...

دوسری بار طلب کرنے پر بھی فیض حمید فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش نہ ہوئے

دوسری بار طلب کرنے پر بھی فیض حمید فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش نہ ہوئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فیض آباد دھرنا کمیشن میں منگل کو بھی آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفننٹ جنرل (ر) فیض حمید پیش نہ ہوئے۔جنگ اخبار کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے فیض حمید کی عدم تعمیل پر انہیں تیسری بار طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گذشتہ روز فیض آباد دھرنا کمیشن میں فیض حمید کی پیشی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

جس کے باعث وزارت داخلہ میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ رینجرز اور پولیس کی نفری وزارت داخلہ کے باہر پہنچ گئی۔ وزارت داخلہ کے مرکزی گیٹ پر بھی سیکیورٹی سخت کی گئی تھی۔ بتایا گیا کہ وزارت داخلہ میں صرف متعلقہ افراد کو ہی جانے کی اجازت ہوگی۔حکومتی ذرائع نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے دوسری بار طلب کیا گیا تھا۔

حکومتی ذرائع نے کہا کہ جاری نوٹس میں کہا گیا کہ اگلے ہفتے فیض حمید فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کو طلبی کا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا۔واضح رہے کہ 15 نومبر کو سپریم کورٹ میں فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے 2017 کے دھرنے سے متعلق اس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے عدالت عظمی کو بتایا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت نے کمیشن تشکیل دیا۔

حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیشن میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، 2 ریٹائرڈ سابق آئی جیز طاہر عالم خان اور اختر شاہ شامل ہیں۔ موصول نوٹی فکیشن کے ٹی او آرز کے مطابق کمیشن کو فیض آباد دھرنا اور اس کے بعد ہونے والے واقعات کے لیے ٹی ایل پی کو فراہم کی گئی غیر قانونی مالی یا دیگر معاونت کی انکوائری کا کام سونپا گیا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments