Tuesday, February 11, 2025
Homeکھیلکرکٹانگلینڈ کے جیکب بیتھل انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

انگلینڈ کے جیکب بیتھل انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے تصدیق کی ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز جیکب بیتھل بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کریں گے۔

ستمبر میں انگلینڈ کے لیے ون ڈے ڈیبیو کرنے والے بیتھل بھارت کے خلاف ناگپور میں سیریز کے پہلے میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

اکیس سالہ کھلاڑی نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز بنائے اور شریاس آئر کی وکٹ حاصل کی۔

چوٹ کی وجہ سے بیتھل ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے تھے اور انگلینڈ نے اتوار کو دوسرے ون ڈے سے قبل ٹام بینٹن کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کا پہلا میچ 22 فروری کو ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلیا سے ہو گا۔

Latest articles

افغانستان کے شہر قندوز میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خوفناک دھماکے میں...

ترک صدر رجب طیب اردوان، دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری...

بھارتی وزیراعظم کی فرانس آمد پر احتجاجی مظاہرہ، مودی دہشت گرد کے نعرے بلند

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پیرس آمد پر کشمیریوں کی...

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی آمد، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں...

More like this