انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا: بارش کے باعث اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں دوسرے دن کا کھیل تاخیر کا شکار
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ میں 22 اگست کو کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل مسلسل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
میزبان ٹیم نے پہلے دن کا کھیل بغیر کسی نقصان کے 22 رنز پر ختم کیا جس میں بین ڈکٹ 13 جبکہ ڈین لارنس نے 12 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔
پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد سری لنکا نے انگلینڈ کی قابل ستائش باؤلنگ کے خلاف کافی جدوجہد کی۔
جس کے نتیجے میں ٹیم نے 74 اوورز میں 236 رنز بنائے۔
دریں اثنا، اولڈ ٹریفورڈ نے اپنے 84 ٹیسٹ میچوں میں خراب موسم کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کے ٹوٹل 24 مکمل دن گنوائے ہیں۔