انگلینڈ بمقابلہ پاکستان:انگلینڈ کے تیسرے دن کے اختتام پر 492 رنز
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا تیسرا دن بدھ کو ہیری بروک کے ساتھ جو روٹ کی ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے اور ٹیم کو 492/3 تک پہنچانے کے ساتھ ختم ہوا۔
جب سیشن ختم ہوا تو انگلینڈ صرف 64 رنز سے پیچھے تھا، روٹ 176 اور بروک 141 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
جو روٹ نے 12 چوکوں کی مدد سے 277 گیندوں پر 176 رنز بنائے.
روٹ کے بعد ہیری بروک نے 84ویں اوور میں8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی یہ بروک کی چھٹی ٹیسٹ سنچری تھی، جو 118 گیندوں پر آئی.
انگلش ٹیم نے 96-1 کے مجموعی اسکور پر دوبارہ آغاز کیا، انگلینڈ نے پہلے گھنٹے کے اندر زیک کرولی کو 78 رنز پر کھو دیا جب اوپنر شاہین آفریدی کی گیند پر عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے.
تیسرے دن مین ان گرین نے تین انگلش کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے تھے.