Wednesday, January 8, 2025
Homeکھیلکرکٹانگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے شکست...

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے شکست دے دی

Published on

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے اتوار کو ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔

بشیر نے 5-41 کے اودادو شمار حاصل کیے جب ویسٹ انڈیز چوتھی شام 143 پر آل آؤٹ ہو گیا انگلینڈ نے 241 رنز سے فتح حاصل کر کے تین میچوں کی مہم میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کی۔

Shoaib Bashir
Shoaib Bashir

یہ صرف 5 ٹیسٹ میں بشیرکی تیسری پانچ وکٹ تھی .

بشیر نے کرک میک کینزی، کیویم ہوج اور ایلک ایتھانازے تمام ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو یکے بعد دیگرے آوٹ کر دیا جیسن ہولڈرنے آخری کھلاڑی شمر جوزف کو کیا،ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 385 کا ہدف درکار تھالیکن وہ 143 پر آل آؤٹ ہوگئے۔

ہندوستان میں اپنی تمام تر کامیابیوں کے لیے، ابھرتا ہوا اسٹار بشیر سیزن کے آغاز میں سمرسیٹ کی ٹیم میں شامل ہونے میں ناکام رہے .

اس کی وجہ سے بشیر کو گزشتہ ماہ وورسٹر شائر میں جانا پڑا، لیکن انگلینڈ نے ان کے ساتھ اعتماد کو برقرار رکھا۔

اسٹوکس نے میچ کے بعد وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو فیصلے کرتے ہیں وہ نہ صرف اس بات پر مبنی ہوتے ہیں کہ ہمارے خیال میں ان کا ٹیلنٹ انہیں کس حد تک لے جا سکتا ہے بلکہ کیا ہمیں لگتا ہے کہ وہ فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ کے لیے کافی اچھے ہیں۔

تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعہ سے ایجبسٹن میں شروع ہوگا۔

Latest articles

اسٹارلنک سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ، کون اسے استعمال کرسکے گا؟

متعدد انٹرنیٹ صارفین نے امریکی کاروباری شخصیت اور اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک...

قومی سینئر ویمن اور بوائز انڈر17 ایشین سٹائل کبڈی ٹیموں کے چناؤ کے لیے اوپن ٹرائلز 12 جنوری کو منعقد ہوں گے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام...

قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی: پی سی ایف صدر اظہر علی شاہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید...

اسکوٹش جونیئرچیمپین شپ جیتنے پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر...

More like this