Saturday, February 8, 2025
HomeTop Newsآئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز...

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے زیر کر لیا

Published on


جوس بٹلر نے ٹاس جیتا اور انگلینڈ نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں۔ گس اٹکنسن اور ہیری بروک مارک ووڈ اور لیام لیونگ اسٹون کی جگہ ٹیم میں آئے اور ڈچ کے لیے ثاقب ذوالفقار کی جگہ تیجا ندامانورو ٹیم میں آئے ہیں۔


انگلینڈ اور نیدرلینڈز کی مہم ختم ہو چکی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہیں۔ تاہم، دونوں ٹیموں کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جگہ حاصل کرنے کا اضافی موقع بھی ملا ہے۔ میزبان پاکستان کو چھوڑ کر ورلڈ کپ میں ٹاپ سات ٹیمیں براہ راست آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔



پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان اور جونی بیرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا۔ بین اسٹوکس نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب انگلینڈ نے نیدرلینڈ کے خلاف 50 اوورز کے بعد 339/9 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملان (87) نے ٹیم کو ٹھوس آغاز فراہم کیا جب کہ کرس ووکس (51) نے بین اسٹوکس کو ہالینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کو بلند اسکور کی طرف لے جانے میں مدد کی۔


پال وین میکرن نے جوس بٹلر کو آؤٹ کیا جبکہ اسپنر آرین دت نے معین علی کو آؤٹ کرتے ہوئے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے پے درپے وکٹیں گنوائیں جب ڈیوڈ ملان رن آؤٹ ہوئےاور باس ڈی لیڈ نے ہیری بروک کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب ڈیوڈ مالان نے شاندار کھیل کا پیش کیا پھر جلد ہی جو روٹ، پیسر لوگن وین بیک کو وکٹ گنوانے کے بعد پویلین واپس چلے گئے۔



نیدرلینڈز کے اوپنرز ویسلے بیریسی اور میکس او ڈاؤڈ نے 340 رنز کا بڑا تعاقب شروع کیا۔ انگلینڈ کے تیز گیند باز کرس ووکس نے ابتدائی لمحات میں میکس او ڈاؤڈ کو آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ ولی نے کولن ایکرمین کو آؤٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کی دوسری وکٹ حاصل کی۔ ہالینڈ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا کیونکہ ویسلی بیریسی رن آؤٹ ہوئے جبکہ کرس ووکس نے سائبرینڈ اینجلبرچٹ کو آؤٹ کیا۔ کریز پر موجود سکاٹ ایڈورڈز اور تیجا ندامانورو نے تعاقب مکمل کرنے کی کوشش کی۔ لیکن نیدرلینڈ کی جانب سے کوئی بھی بلے باز وکٹ نہیں روک سکا اور وہ یکے بعد دیگرے وکٹیں کھوتے رہے سوائے تیجا ندامانورو کے جو 34 گیندوں میں 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دی کیونکہ اسپنرز معین علی اور عادل رشید نے شاندار بولنگ کی اور 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس جیت کے ساتھ انگلینڈ ورلڈ کپ کی پہلی 8 ٹیموں میں جگہ بناسکتا ہے اور اسے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے۔

ٹیموں کی فہرست:
نیدرلینڈز:

ویزلی بیریسی، میکس اوڈوڈ، کولن ایکرمین، سائبرینڈ اینجلبریچ، سکاٹ ایڈورڈز ، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، لوگن وین بیک، روئیلوف وین ڈیر مروے، آرین دت، پال وین میکرین۔

انگلینڈ:
جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، جوس بٹلر (وکٹ)، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ ولی، گس اٹکنسن، عادل رشید۔

Latest articles

نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باولر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کو سہ ملکی سیریز میں پاکستان...

آکس معاہدہ، تین بڑی طاقتوں کا چین کی بڑھتے ہوئے دفاعی اثرو رسوخ کے خلاف اتحاد

اردو انٹرنیشنل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ...

انسدادِ پولیو مہم: 4 دن میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، وزارت صحت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر...

صدر زرداری چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورۂ چین مکمل...

More like this

نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باولر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کو سہ ملکی سیریز میں پاکستان...

آکس معاہدہ، تین بڑی طاقتوں کا چین کی بڑھتے ہوئے دفاعی اثرو رسوخ کے خلاف اتحاد

اردو انٹرنیشنل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ...

انسدادِ پولیو مہم: 4 دن میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، وزارت صحت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر...