2018کےانتخابات میں انجینئرنگ کی گئی،نواز شریف

0
73
engineering-was-done-in-2018-elections-nawaz-sharif
engineering-was-done-in-2018-elections-nawaz-sharif

2018کےانتخابات میں انجینئرنگ کی گئی،نواز شریف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ طویل عرصے بعد ساتھیوں سے ملاقات پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں پاکستان سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط تھا، 2017 میں لگ رہا تھا کہ ملک کی تعمیر نو ہورہی تھی، ہم نے ملک میں پہلی موٹر وے کی بنیاد رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو ہم سے پیچھے تھے وہ آگے چلے گئے، اگر ہماری حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو ہم یقیناً ایشیئن ٹائیگر بن چکے ہوتے۔

نواز شریف نے کہا کہ میری حکومت ڈھائی سال بعد ہی ختم کروادی گئی، ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ہم نے خود آئی ایم ایف کو خداحافظ کہا کہ ہمیں اب ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں دہشت گردی کو ختم کیا گیا، ہم نے ملک کو صنعتی زون بنانے کے لیے بہت کام کیا، ہم نے کبھی عوام سے جھوٹ بول کر ووٹ نہیں لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018کےانتخابات میں انجینئرنگ کی گئی۔