Monday, February 17, 2025
HomeTop Newsاسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس 1952پوائنٹس کمی کے بعد 64...

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس 1952پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار سے نیچے آگیا

Published on

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس 1952پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار سے نیچے آگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 694.61 یا 1.07 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 510 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1952 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

بعد ازاں، تقریباً دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گی، اور انڈیکس 1952 پوائنٹس یا 2.99 فیصد کمی کے بعد 63 ہزار 252 پوائنٹس پر آگیا، جو گزشتہ روز 65 ہزار 205 پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان کے بعد دوپہر میں مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کم ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے ایس ای-100 انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جبکہ 10 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس پہلے 65 ہزار اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this