Thursday, January 9, 2025
Homeالیکشن 2024الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی درخواست مسترد کر لی

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی درخواست مسترد کر لی

Published on

اردو انٹرنیشنل( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ میں شکست کو چیلنج کرنے والی درخواست کو مسترد کر دیا ہے.

واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان نے عام انتخابات 2024 میں نواز شریف کو 25,000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جان سے جاری کردہ نتائج کے مطابق مانسہرہ کے حلقے این اے 15 میں شہزادہ گشتاسپ خان 105,249 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے تھے جب کہ نواز شریف 80,382 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آئے تھے.

نواز شریف نے گشتاسپ خان کی جیت کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حلقے کے 125 پولنگ اسٹیشنز کا فارم 45 جاری نہیں کیا گیا تھا.

تاہم چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے نواز شریف کی درخواست کر مسترد کر دیا ہے.

ریٹرننگ فسر این اے 15 نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے.ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا تھا.

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this