الیکشن کمیشن خیبرپختونخوامیں امیدواروں کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری
اقلیتی اور مخصوص نشستوں پر اب تک 8امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہوچکا ہے
قومی اسمبلی کےلئے مخصوص نشستوں پر تین اور صوبائی اسمبلی کے سیٹوں پر پانچ امیدواروں کی سکروٹنی مکمل ہوچکا ہے.
صوبے کےلئے مخصوص نشستوں کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر اور قومی اسمبلی کے مختص نشستوں کےلئے جوائنٹ پروانشل الیکشن کمشنر سکروٹنی کر رہے ہیں .
آج صوبائی اسمبلی کے لئے مخصوص نشستوں کے جانچ پڑتال کےلئے 57 امیدواروں کو بلایا گیا ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی کےلئے مختص نشستوں پر جانچ پڑتال کےلئے 21 خواتین کو بلایا گیا ہے.
صوبے میں اقلیتی نشستوں کی جانچ پڑتال کےلئے 12امیدواروں کو بلایا گیا ہے.
خیبرپختونخوا میں خواتین کے لیے 26 جبکہ اقلیت کے لئے4 مخصوص نشستیں ہیں .
قومی اسمبلی میں خواتین کےلئے خیبرپختونخوا سے دس نشستیں مختص ہے.