Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsالیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے...

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری

Published on

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لیے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے لیے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے ہدایت نامے کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ یا بینرز کی اجازت نہیں ہوگی۔

پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہ ہو، ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح بینر 3 فٹ لمبا اور 9 فٹ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہیے جبکہ پورٹریٹ تصویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ہر اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتا لکھنا لازم ہے جبکہ قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیر قانونی ہے۔

اسی طرح ہورڈنگز، بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی ہوگی۔

انتخابی مہم میں سرکاری اہلکار کی تصویر لگانا غیر قانونی ہوگا، جبکہ خلاف ورزی پر امیدواروں کے ساتھ پبلشر کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Latest articles

ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتا تھا، امریکی صدر جو بائیڈن کا دعویٰ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ...

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے...

ٹرمپ اور ایلون مسک کے تعلقات میں کھچاؤ آنے لگا، امریکی صحافی کا دعویٰ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسٹار لنک اور ایکس...

پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے صائم ایوب کی فٹنس سے متعلق میڈیکل رپورٹ کا انتظار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلے ماہ...

More like this