Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsالیکشن کمیشن نے بلے کے نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے...

الیکشن کمیشن نے بلے کے نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Published on

الیکشن کمیشن نے بلے کے نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کر دیا۔اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔

آج الیکشن کمیشن حکام نے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا.اجلاس میں کمیشن کے چاروں ممبران اورسپیشل سیکرٹر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمیشن کے چاروں ممبران اورسپیشل سیکرٹریز کو طلب کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کے لاء ونگ نے کمیشن کو پشاور ہائی کورٹ فیصلے سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی گئی۔ آج ہی الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی پارٹی انتخابات اور بلے کا نشان واپس دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہو ا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے متعلق سرٹیفیکٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔ پی ٹی آئی بلے انتخابی نشان کی حقدار ہے۔خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this