ECB assures investigation into alleged excessive drinking by England players-AFP
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبینہ حد سے زیادہ شراب نوشی کے معاملے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مینجنگ ڈائریکٹر راب کی نے تحقیقات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ایشیز سیریز کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے کھلاڑی کوئنز لینڈ میں چھٹیاں گزارنے نوسا گئے تھے، جہاں ان کے قیام کے دوران میڈیا میں ایسی رپورٹس سامنے آئیں کہ کھلاڑیوں نے حد سے زیادہ شراب کا استعمال کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راب کی نے کہا کہ اگر ایسی اطلاعات درست ہیں تو اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے اس نوعیت کے رویے کی توقع نہیں کی جا سکتی اور اگر حد سے تجاوز کیا گیا ہے تو یہ ناقابل قبول ہوگا۔
راب کی نے مزید کہا کہ وہ نوسا کے دورے کے خلاف نہیں ہیں، بشرطیکہ یہ آرام اور ساحل پر وقت گزارنے تک محدود ہو اور کھلاڑی ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔
ای سی بی کی جانب سے تحقیقات کے بعد مزید کارروائی متوقع ہے۔



