Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ’پیدائش پر شہریت‘ کا قانون ختم کرنے کا اعلان کردیا

download (85)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ’پیدائش پر شہریت‘ کے حق کو منسوخ کرنے کے خواہاں ہیں، جس کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو وہاں کا شہری مانا جاتا ہے۔

انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر درج پہلے چند ’صدارتی اقدامات‘ میں سے ’پروٹیکٹنگ دی میننگ اینڈ ویلیو آف امریکن سٹیزن شپ‘ (پیدائش پر شہریت کی تعریف) کے عنوان سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو امریکا میں پیدا ہوئے، لیکن اس دائرہ اختیار میں نہیں آتے، وہ پیدائش پر حق شہریت میں شامل نہیں۔

رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکا میں پیدا ہونے والے مندرجہ ذیل بچے اس دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔

جب کسی بچے کی ماں غیر قانونی طور پر امریکا آئی ہوں اور باپ امریکی شہری نہ ہو، یا مذکورہ بچے کی پیدائش کے وقت قانونی مستقل رہائشی نہ ہو۔
جب بچے کی پیدائش کے وقت بچے کی والدہ کی امریکا میں موجودگی جائز لیکن عارضی ہو، (جیسا کہ ویزے پر امریکا کا دورہ کرنا یا طالب علم، کام یا سیاحتی ویزا پر آئے ہوں)، جبکہ والد امریکی شہری یا قانونی طور پر مستقل رہائشی نہ ہوں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کی تبدیلی واقع ہوتی ہے، تو یہ ممکنہ طور پر ایچ ون ویزا ہولڈرز، گرین کارڈ ہولڈرز (قانونی مستقل رہائشی)، عارضی ویزا کے حامل، (طلبہ یا وزیٹر ویزا) اور غیر دستاویزی تارکین وطن سے امریکا میں پیدا ہونے والے بچے متاثر ہوں گے۔

بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی آئین میں 14ویں ترمیم کے ذریعے ’پیدائش پر شہریت‘ کا قانون بنایا گیا تھا، جس کے مطابق امریکا میں پیدا ہونے والے ’تمام افراد امریکی شہری ہیں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر چیلنج
برطانوی نشریاتی ادارے نے مزید بتایا کہ امریکا میں شہری آزادیوں کی تنظمیوں اور انسانی حقوق کے دیگر گروہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو فوراً چیلنج کر دیا ہے۔

قانونی ماہرین کی اکثریت کی رائے ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ’پیدائش پر شہریت‘ کا قانون ختم نہیں کر سکتے۔

یونیورسٹی آف ورجینیا کے پروفیسر سائکرشن پرکاش کہتے ہیں کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ کچھ ایسا کر رہے ہیں، جس سے بہت سارے لوگ پریشان ہوں گے اور بالآخر اس کا فیصلہ عدالتوں میں ہی ہوگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں جس کا فیصلہ خود ڈونلڈ ٹرمپ کر سکیں۔

Tags: امریکا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیدائش پر شہریت صدارتی اقدامات منسوخ وائٹ ہاؤس

Post navigation

Previous: پاک افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد
Next: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، انڈیکس 390 پوائنٹس کی کمی

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.