6 ماہ میں ملکی ٹیکنالوجی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں پچھلے چھ ماہ کے دوران ٹیکنالوجی برآمدات 23 فیصد بڑھ کر 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق پچھلے برس جولائی سے دسمبر تک ٹیکنالوجی کی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ایک اعشاریہ 455 ارب ڈالر ہوگئی۔
پچھلے برس مجموعی طورپر برآمدات میں 7 فیصد کمی ہوئی اور مجموعی طور پر 72 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔