Monday, January 6, 2025
HomeTop Newsضلع کرم: فائرنگ سے مزید ہلاکتیں، 10 روز میں ہلاکتیں 124 ہوگئیں

ضلع کرم: فائرنگ سے مزید ہلاکتیں، 10 روز میں ہلاکتیں 124 ہوگئیں

Published on

ضلع کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے ذریعے دشمنی روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں اور تازہ جھڑپوں میں مزید افراد جاں بحق ہوگئے جس سے اموات کی تعداد 124 کے قریب پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کو ہونے والی تازہ جھڑپوں میں مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 124 ہو گئی ہے۔

بگان، تالو کنج، بادشاہ کوٹ، عرفانی کلے جلامی اور چدریوال کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں، حکام کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک عسکریت پسند تنظیم کے ایک سرکردہ کمانڈر کا قریبی ساتھی اسحٰق حسین بھی مارا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 10 روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 124 ہوگئی ہے جبکہ 178 زخمی ہوئے ہیں۔

علاقے میں موبائل، انٹرنیٹ سروس اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

علاقے میں مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر آمد و رفت تاحال معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کے مطابق قیام امن کے لیے فریقین کے عمائدین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں فائر بندی اور آمد و رفت کے راستے کھولنے سے متعلق پیش رفت متوقع ہے۔

Latest articles

برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے سہیل عدنان فائنل میں پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسکواش کھلاڑی سہیل عدنان...

پاک بنگلادیش تعلقات کا نیا دور،حکومت کا اعلیٰ سطحی وفود ڈھاکہ بھیجنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے رواں ماہ تین اعلیٰ سطح وفود بنگلہ...

پریمیئر لیگ: فلہم اور ایپسوچ کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فلہم نے ایپسوچ کے خلاف سنسنی...

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جلد مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے، میڈیا ذرائع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوب اینڈ میل اخبار نے اطلاع دی ہے کہ کینیڈا...

More like this