Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے پی سی بی سے علیحدگی اختیار...

ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے پی سی بی سے علیحدگی اختیار کر لی

Published on

ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے پی سی بی سے علیحدگی اختیار کر لی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم حفیظ پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین محسن نقوی سے مل کر دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بارے میں رپورٹ پیش کرنا چاہتے تھےتاہم نقوی نے حفیظ کو ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پی سی بی حفیظ کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا جس کی وجہ سے دونوں نے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان حفیظ کو گزشتہ سال نومبر میں ڈائریکٹر کرکٹ کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

حفیظ نے پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں اور 12,780 رنز بنائے ہیں جبکہ 253 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

اس سے قبل یہ بھی بتایا گیا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران حفیظ اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات کچھ اچھے نہ تھےذرائع کے مطابق کھلاڑی حفیظ کی طویل ملاقاتوں اور ٹیم انتظامیہ کے حوالے سے سخت رویے سے ناخوش تھے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this