Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستاندیامر:ہنزہ جانے والی تیز رفتار بس کھائی میں جاگری، 20 مسافر جاں...

دیامر:ہنزہ جانے والی تیز رفتار بس کھائی میں جاگری، 20 مسافر جاں بحق

Published on

spot_img

دیامر:ہنزہ جانے والی تیز رفتار بس کھائی میں جاگری، 20 مسافر جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تیزرفتار بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ شاہراہ قراقرم پر پیش آیا جہاں گونر فارم کے قریب تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جا گری، بس میں 43 مسافر سوار تھے۔

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ بس کو حادثہ صبح 5 بجےکے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار بس راولپنڈی سے ہنزہ جارہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بس یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور گہری کھائی میں جا گری، بس میں سوار خواتین بچے سمیت 20 مسافر جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مسافروں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے،ریسکیوکی ٹیمیں بروقت جائے وقوع پہنچ گئی ہیں اور رسیکیو آپریشن جاری ہے۔

مقامی شخص محمد زمان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو خون کے عطیات دینے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کی منتقلی میں مقامی نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ہنزہ، گلگت اور سکردو سے ہے، بیشتر جاں بحق افراد کا تعلق آزاد کشمیر، پنجاب اورخیبر پختونخوا سے ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this