Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹجے سوریا کو سری لنکا ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات...

جے سوریا کو سری لنکا ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

Published on

spot_img

جے سوریا کو سری لنکا ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ سابق کرکٹ اسٹار اور سری لنکا مینز ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا مزید ایک سال کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر برقرار رہیں گے۔

یہ فیصلہ جے سوریا کی قیادت میں متاثر کن پرفارمنس کے ایک عرصے کے بعد آیا ہے، جس سے قومی ٹیم میں انتہائی ضروری استحکام آیا.

سری لنکن میڈیا کے مطابق سنتھ جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنتھ جے سوریا کی نئی مدت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہو گی۔

سنتھ جے سوریا کی کوچنگ میں سری لنکن ٹیم بھارت کو ون ڈے سیریز میں شکست دے چکی ہے اور انگلینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کر چکی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this