Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsٹکٹوں کا فیصلہ آئندہ 2، 4 روز میں ہوجائے گا، چیئرمین پی...

ٹکٹوں کا فیصلہ آئندہ 2، 4 روز میں ہوجائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

Published on

ٹکٹوں کا فیصلہ آئندہ 2، 4 روز میں ہوجائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن پراسس کو داغدار کرنے پر سُپریم کورٹ نوٹس لے، اُمید ہے عدالتیں انصاف کریں گی، پی ٹی آئی امیدوار پر اُمن رہیں، 2 سے 4 دن میں ٹکٹس کا فیصلہ ہوجائےگا، شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے وہ اپنے حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں، شیخ رشید احمد سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ٹکٹوں کی ابھی کوئی لسٹ شیئر نہیں کی، پریس کانفرنس کرکے اس حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کریں گے اور وہی نام فائنل ہوں گے، عمران خان نے کہا جو پریس کانفرنس کرچکے انہیں ٹکٹ نہیں دیں گے۔

روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا، ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، سارے پراسس کو کون داغدار کررہا ہے، ہارس ٹریڈنگ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملکی معیشت کا نقصان ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نوازشریف پلان کے تحت آیا وہ کسی کو الیکشن لڑنے نہیں دے رہا، پی ٹی آئی کارکنان سے درخواست ہے آپ حوصلہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام ہے کارکنان پرامن رہیں جیت آپ کی ہوگی، بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہیں، عدلیہ سے امید ہے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات جمع کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بارے میں ہائیکورٹ سے بھی رجوع کریں گے، اگر الیکشن صاف اور شفاف نہ ہوئے تو ملک و قوم کا نقصان ہو گا، امید ہے الیکشن صاف شفاف ہوں گے اور سپریم کورٹ اس کو گارڈ کرے گی۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this