Thursday, February 13, 2025
Homeکھیلفٹ بالکرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی حمایت...

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی حمایت کردی

Published on

اردو انٹرنیشنل سپورٹس ڈیسک کی تفصیلات کے مطابق، پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بال سٹار اور سعودی کلب النصر کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی حمایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی مہم کی حمایت کی۔

Cristiano Ronaldo in Saudia
Cristiano Ronaldo in Saudia

انہوں نے لکھا مجھے ایسی قوم کے خوابوں کو سپورٹ کرنے پر فخر ہے جو فٹبال ورلڈ کپ 2034 سعودی عرب میں لانے کی امید رکھتی ہے۔

Cristiano Ronaldo in Saudia tweeted in favour of Saudi aims to host football World Cup of 2034.
Cristiano Ronaldo tweet

یاد رہے کہ سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کا ارادہ ظاہر کیا ہے ، 2018 سے مملکت نے سپورٹس کے فروغ پرخصوصی توجہ دی ہے اور اب تک 50 سے زائد انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے ہیں ،جن میں فٹبال، گالف، ڈیجیٹل سپورٹس، ٹینس، گھڑ سواری و دیگر سپورٹس ایونٹ شامل ہیں جن کی عالمی سطح پرسعودی عرب میزبانی کر چکا ہے۔ واضح رہے  سعودی عرب نے 2023 میں کلبز ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کی ہے جبکہ سال 2027 میں ایشین کپ کے فائنلز کی بھی میزبانی کرے گا۔

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بابر اعظم ایک اور اہم ون ڈے سنگ میل کے قریب

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ایک...

آئی سی سی نے سعود، کامران، شاہین پرجرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل...

خط کی باتیں سب چالیں ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط...

More like this